رائیونڈ ،لوہاری،اسلامپورہ،کینٹ،بادامی باغ ،گجر پورہ اوردیگرمقامات پر ڈاکے
لاری اڈا میں مسافر سے جیب تراش 5 ہزار لے اڑا،3علاقوں سیموٹرسائیکل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں ڈکیتی چوری کی 12وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے،موبائل فونز و دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔رائیونڈ میں طارق سے 3لاکھ 25ہزارو موبائل، لوہاری میں عامر سے 3لاکھ 15ہزار و موبائل ، اسلامپورہ میں منیر سے 3لاکھ و موبائل ،جنوبی چھائونی میں سعید سے 2لاکھ 55ہزار و موبائل ،نوانکوٹ میں سکندر سے 2لاکھ 40ہزار ، موبائل ودیگر سامان ،بادامی باغ میں وسیم سے 10 ہزار و موبائل ،گجر پورہ کے علاقے میں ساجد سے 8 ہزار و موبائل اور ستوکتلہ کے علاقے میں اخلاق سے 5 ہزار و موبائل چھین لیا گیا جبکہ لاری اڈا میں مسافر طارق سے جیب تراش 5 ہزار لے اڑا۔ گرین ٹائون سے تحسین ،جوہرٹائون سے امداد اور فیصل ٹائون سے یاسر کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔