لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے زمان پارک کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ جلاو گھیراو اور تشدد کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کیجوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روزہ توسیع کردی۔ اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمہ کو عدالت پیش کیا۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کا چالان تیاری کے مراحل میں ہے، عدالت جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرے ،عدالت نے پولیس کی استدعا کو منظور کرلیا اور ملزمہ فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ دن کی توسیع کردی۔