پولیس حملہ کیس،فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع

صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا
لاہور(خصوصی رپورٹ)عدالت نے زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دنوں کی توسیع کر دی ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی ۔صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسرنے عدالت کوبتایاکہ ملزمہ اسلام آباد پولیس کے افسران پر زمان پارک میں حملہ میں ملوث ہے،ملزمہ سے پیٹرول بم برآمد ہوا،اسلام آباد پولیس طلبی سمن کی تعمیل کے لئے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ آئی تھی،مشتعل کارکنان نے پیٹرول بم پھینکے اور پولیس افسران کو زخمی کیا۔پولیس نے ملزمہ کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی جس پرعدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دنوں کی توسیع کر دی اورپولیس کو مقدمے کا چالان جلد پیش کرنے کا حکم دیا۔پولیس پر حملے کا تھانہ ریس کورس میں مقدمہ نمبر 410/23 درج ہے