فلک جاوید کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

لاہور(آئی این پی )لاہور کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹونیدرخواست پر سماعت کی،ملزمہ کودو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیاگیا،تفتیشی نے عدالت کوبتایا ملزمہ تفتیش میں تعاون نہیں کررہی جس سے تفتیش مکمل نہیں ہے۔ملزمہ کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اورجوڈیشل کرنے کی استدعا کی ۔عدالت نے استدعا منظورکرلی اورملزمہ کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر۔جیل بھیج دیا