عالمی تحقیق کے مطابق، بھارت اب دنیا کا سب سے مہنگا اور ناکام خلائی لانچنگ کرنے والا ملک بن گیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارہ کے مطابق، یورپی ماہرین کی تحقیق نے بھارتی خلائی ادارہ اسرو (ISRO) کے بے جا اخراجات اور مسلسل ناکامیوں کا پردہ فاش کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، 2025 میں بھارت کی خلائی لانچنگ کی لاگت فی کلوگرام 13,300 ڈالرز تک پہنچ گئی، جو کہ عالمی اوسط 3,868 ڈالرز فی کلوگرام سے تین گنا سے بھی زیادہ ہے۔ بھارتی خلائی ادارہ حالیہ برسوں میں راکٹ تجربات کی ناکامیوں اور ادارہ جاتی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔اسروا کے چیلنجز کے سبب، اب تک 100 سے زائد سائنسدان ادارہ چھوڑ چکے ہیں۔ 57 سالہ تاریخ میں، بھارتی خلائی ادارہ مجموعی طور پر صرف 105 راکٹ لانچ کرسکا ہے، جو اس کے محدود کامیابیوں اور بڑھتے ہوئے اخراجات کا عکاس ہے۔