میڈیکل پینل کے معائنے کے بعد 3سے 4ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ، ری ہیب پروگرام کے بعد دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے گا
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی کرکٹر نجیہہ علوی انجری کے باعث ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے باہر ہو گئیں۔نجیہہ علوی کو بائیں گھٹنے میں تکلیف کے باعث ان فٹ قرار دیا گیا ہے جس کے بعد صدف شمس کو ایشیا کپ کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل کے معائنے کے بعد نجیہہ علوی کو 3 سے 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، ری ہیب پروگرام کے بعد دوبارہ ان کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ایشیا کپ میں بھارت، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہے۔