سانحے کے ذمہ دار افراد کا تعین کر کے انہیں جوابدہ بنایا جانا چاہیے:محمد احمد،عثمان مختار
کراچی (شوبز ڈیسک)اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)میں آگ لگنے سے 14 نومولود بچوں کی المناک موت ن پر شوبز شخصیات نے بھی شدید دکھ اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔سینئر اداکار محمد احمد نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سانحے کے ذمہ دار افراد کا تعین کر کے انہیں جوابدہ بنایا جانا چاہیے۔اس دل دہلا دینے والے سانحے پر اداکار عثمان مختار کی اہلیہ زنیرا انعام نے 14نومولود بچوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا مبینہ غفلت کے ذمہ داروں کا کبھی احتساب ہوگا یا چند روز بعد یہ سانحہ بھی عوامی یادداشت سے محو ہو جائے گا۔