پاک فوج اور عوام متحد ہوکر سازشوں کو ناکام بنارہے ہیں، فیصل کریم کنڈی

 اختلافات کو بھڑکانے کی بجائے اتحاد اور برداشت کے بیانیے کو فروغ دیا جائے،گورنر کے پی 
پشاور(آئی این پی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی  نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہردہشت گردی میں افغانستان ملوث ہے جسکی پشت پناہی انڈیا اور اسرائیل کررہے ہیں،پاک فوج  اور عوام متحد ہوکر ان سازشوں کو ناکام بنارہے ہیں۔  ان خیالات کااظہار انہوں نے  چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی اور بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد   کی ان سے  ملاقات  کے دوران    ۔ گورنر ہائو س پشاور میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی حالات، مذہبی ہم آہنگی اور پاکستان کو درپیش چیلنجز پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران مولانا عبدالخبیر آزاد نے افغانستان کے حالیہ رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان پر احسانات کیے، مگر افسوس آج انہی کا شر پاکستان کا نشانہ بنا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ تین سے چار گھنٹے کی حالیہ جنگ نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا، جس کے بعد بھارت ایک بار پھر افغانستان میں اپنے پرانے رابطے اور سازشی جال بحال کر کے سرگرم ہے