پشاور(آئی این پی )پشاور میں پرچے میں صفر نمبر دیے جانے پر نویں جماعت کا طالب علم بورڈ کے خلاف عدالت پہنچ گیا۔پشاور ہائیکورٹ میں نویں جماعت کے طالب علم عبدالمعیز خان کو بیالوجی پرچے کی تھیوری میں صفر نمبر دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس اعجاز انور اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات پشاور بورڈ کو طالب علم کا پرچہ پیش کرنے کا حکم دیا۔درخواست گزار کے وکیل امین الرحمن یوسفزئی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ طالب علم نے نویں جماعت کے پرچوں میں اے ون گریڈ حاصل کیا ہے۔