آئوٹ سورس کئے جانیوالے ہسپتالوں میں ماہر ڈاکٹرز کی دستیابی اور ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی لازمی ہوگی
پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا حکومت نے کم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مزید 32 سرکاری ہسپتالوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہسپتالوں کی آئوٹ سورسنگ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔حکام کے مطابق صوبے کے مزید 32 سرکاری ہسپتالوں کا انتظام نجی شعبے کو دیا جائے گا، جن میں 21 کیٹگری ڈی، 5 رورل ہیلتھ سینٹرز (آر ایچ سی) اور 6 کیٹگری بی ہسپتال شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ آئوٹ سورس کیے جانے والے ہسپتالوں میں ماہر ڈاکٹرز کی دستیابی اور ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی لازمی ہوگی۔ ہسپتالوں کا انتظام سنبھالنے سے قبل نجی اداروں کی مالی حیثیت اور استعداد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔