پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخوا اسمبلی نے عمران خان کی صحت سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، قرارداد حکومتی رکن مشتاق احمد غنی نے ایوان میں پیش کی۔قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات فوری طور پر کیے جائیں۔ایوان نے سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل منتقل نہ کیے جانے پر مذمت کا اظہار کیا۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفا ہسپتال منتقل کیا جائے اور ان کا علاج ان کے معالجین کی نگرانی میں کرایا جائے