خیبرپختونخوا میں 38سرکاری صحت مراکز نجی شعبے کو حوالے کرنے کا عمل شروع

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سی اور ڈی کیٹگری اسپتال نجی شعبے کے حوالے کیے جائیں گے
پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا میں 38 سرکاری صحت مراکز نجی شعبے کو حوالے کرنے کا عمل شروع کردیا گیا،ہیلتھ فائونڈیشن خیبرپختونخوا نے اسپتال مینجمنٹ آئوٹ سورس کرنے کا باقاعدہ اشتہار دے دیا۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سی اور ڈی کیٹگری اسپتال نجی شعبے کے حوالے کیے جائیں گے،ہیلتھ فائو نڈیشن خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ صحت سہولیات میں بہتری کیلئے نجی شعبے کی شمولیت کا منصوبہ بنایا گیا۔بولیوں کیلئے 38 اسپتالوں پر مشتمل 19 کلسٹرز بنائے گئے ہیں،3مارچ صبح 11 بجے تک درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔پشاور، مردان، سوات، مانسہرہ سمیت مختلف اضلاع کے اسپتال فہرست میں شامل ہیں،ایک کلسٹر کے لیے ایک بولی کی شرط عائد کی گئی ہے۔ہیلتھ فائونڈیشن کو کسی بھی بولی کو مسترد کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔