لاہور (آئی این پی ) پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی صدارت میں دو گھنٹہ32 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا،اجلاس میں پمز ہسپتال میں شہید بچوں ، رکن اسمبلی ثاقب خان چدھڑ کے والد کے انتقال اور تحصیل پور سیال کے نوجوانوں کی کوئٹہ میں شہادت پر ایوان میں فاتحہ خوانی کروائی گئی۔ اجلاس میں اپوزیشن رکن رانا شہباز کی ایوان میں کوئٹہ میں دہشت گردوں کی جانب سے مزدوروں کی ہلاکت پر افسوس کااظہار کیا،