قومی اسمبلی میںسینیٹر عرفان صدیقی کے لئے فاتحہ خوانی

اپوزیشن ارکان کے احتجاج کے باعث ایوان کا ماحول کشیدہ رہا‘27ویں ترمیم نامنظورکے نعرے
 اقبال آفریدی 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف تحریر شدہ پوسٹر لہراتے رہے‘  شیم شیم کی آوازیں
اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں منگل کے روز منعقد ہوا اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی نعرہ بازی اور احتجاج کے باعث ایوان کا ماحول کشیدہ رہا۔ اپوزیشن کی جانب سے‘‘27ویں ترمیم نامنظور’’کے نعرے لگائے گئے جبکہ رکن اسمبلی اقبال آفریدی 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف تحریر شدہ پوسٹر لہراتے رہے۔ ایوان میں شیم شیم کی آوازیں بھی گونجتی رہیں