کئی علاقوں میں ٹرانسفارمرز خراب ہونے کے باعث کئی گھنٹے بجلی بند رہی‘گرمی میں شہری پریشان
لاہور(آئی این پی )ملک بھر میں بجلی کی طلب میں اضافے اور مختلف فنی وجوہات کے باعث کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شدید گرمی میں طویل دورانیے کی بجلی بندش نے عوام کی پریشانی مزید بڑھا دی ، جبکہ کئی علاقوں میں ٹرانسفارمرز کی خرابی اور بجلی کی فراہمی میں تعطل کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ دوسری طرف لاہور میں پاک ٹائو ن شنگھائی روڈ کے علاقے میں بجلی کی طویل بندش نے اہل علاقہ کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ۔ علاقہ مکینوں کے مطابق گزشتہ تقریبا 12 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے‘عید میلا دالنبی پر لاہور کے دیگر علاقوں میں بھی بجلی بند رہی‘اکثر علاقوں میں ٹرانفارمر خراب ہو گئے لیسکو کا عملہ شکایات کے باوجود بروقت ٹھیک کرنے نہ پہنچا