عید میلاد النبی پر26اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی

اسلام آباد(آئی این پی )  وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی  کے موقع پر ملک بھر میں  عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم نے 12 ربیع الاول کی عام تعطیل کی منظوری دے دی جس کا کابینہ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا  ۔  نوٹیفکیشن کے مطابق 26 اگست بروز بدھ کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔