راجستھان: گوگل میپ کے غلط راستے پر چلنے والی وین پل سے گر گئی، 4 ہلاکتیں

راجستھان: گوگل میپ کے غلط راستے پر چلنے والی وین پل سے گر گئی، 4 ہلاکتیں

بھارتی ریاست راجستھان میں ایک فیملی گوگل میپ کے ہدایتی راستے پر سفر کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی۔

فیملی مذہبی سفر سے واپس آ رہی تھی اور وین کا ڈرائیور گوگل میپ کی ہدایات پر عمل کر رہا تھا، تاہم ایپ نے انہیں سومی اپریڈا پل کی طرف موڑ دیا جو کئی مہینوں سے بند تھا۔پولیس کے مطابق وین پل پر پھنس گئی اور تیز بہاؤ کے باعث دریا میں بہہ گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ وین میں سوار دیگر 5 افراد کو مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے زندہ بچا لیا، تاہم ایک لاپتا بچے کی تلاش جاری ہے۔