سپارکو نے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کے لیے نیشنل کیٹاسٹروفی ماڈلنگ (NatCat) پروجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے، جو سیلاب، خشک سالی، ہیٹ ویوز، طوفان، سونامی، لینڈ سلائیڈز اور زلزلوں کے لیے احتمالی خطرات کا جائزہ فراہم کرتا ہے۔
یہ منصوبہ پاکستان میں قدرتی آفات سے پہلے تیاری، خطرات کم کرنے کے اقدامات اور ڈیزاسٹر رسک فنانسنگ کی حکمت عملی تیار کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ سپارکو کے ترجمان نے کہا کہ خلائی معلومات کی اہمیت خصوصاً ترقی پذیر ممالک میں زیادہ ہے، جہاں زمینی رسائی محدود ہوتی ہے، اور بروقت ڈیٹا زندگیاں اور وسائل بچانے کے لیے ناگزیر ہے۔سیٹلائٹ امیجری اور رسک اسسمنٹ اسٹڈیز فراہم کرنے کی سپارکو کی کوششیں پاکستان کے ڈیزاسٹر ریسپانس کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔