لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت سکیورٹی موبائلز سکواڈ کی 72 گھنٹے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہے موبائلز سکواڈ نے چیکنگ کے دوران 29 اشتہاری سمیت 9 عادی مجرمان و 20 عدالتی ملزمان کو گرفتار کرلیا ترجمان موبائلز سکواڈ کے مطابق ملزمان کو ای پولیس ایپ کی مدد سے گرفتار کیا گیاناکہ جات پر ای پولیس ایپ کی مدد سے64839 سے زائد اشخاص کا ریکارڈ چیک کیا گیاداخلی و خارجی راستوں پر 16529وہیکلز اور موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیاچیکنگ کے دوران 2 پستول،رائفلی برآمد کی گئیں سیاہ پیپر،نیلی بتی والی 117 گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔ایس پی موبائلز ارسلان زاہدکے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ای پولیس ایپ سے اشتہاریوں اور مجرمان کی شناخت جاری ہے