بہنوئی نے سالے کو قتل کر دیا

شہزاد کی بیوی حمزہ کے بیروزگار ہونے پر میکے آ گئی تھی ملزم بیوی کو منانے آیا،انکار پرطیش میں آگیا
 لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا کے علاقے میں بہنوئی نے فائرنگ کرکے سالے کو قتل کر دیا بتایا گیا ہے کہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں قتل کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیابہنوئی حمزہ نے فائرنگ کرکے سالے شہزاد کو قتل کر دیا ملزم موقع سے فرار ہوگیااے ایس پی ڈیفنس شہربانو نقوی کے مطابق شہزاد کی بیوی کچھ عرصہ قبل حمزہ کے بیروزگار ہونے پر میکے آ گئی تھی ملزم نے بیوی کو واپس ساتھ نا بھیجنے پر قتل کیا۔شواہد  اکٹھے کر کے ملزم کی تلاش جاری ہے ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا