گوجرانوالہ میں داماد نے ساس اور سالے کو قتل کر دیا

 ملزم ریاض  نے بھائی اعجاز کے ہمراہ سسرال آ کر  فائرنگ کر دی،جمشید شدید زخمی
گوجرانوالہ( خصوصی رپورٹ) تھانہ کھیالی کے علاقہ میں گھریلو ناچاقی پر داماد نے اپنے بھائی کے ہمراہ فائرنگ کرکے ساس اور سالے کو قتل جبکہ دوسرے سالے کو زخمی کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا،بتایا گیا ہے کہ عفان جی ٹائون کے شوکت نے اپنی بیٹی مبین کی شادی فیصل آباد میں بھتیجے ریاض کیساتھ کی تھی جو اپنی بیوی کو مبینہ طور پر اکثر تشدد کا نشانہ بناتا تھا ،اسی وجہ سے مبین ناراض ہوکر کہیں چلی گئی جبکہ ریاض کو شک تھا کہ سسرالیوں نے اسکی بیوی کو کہیں چھپا رکھا ہے ،اسی پاداش میں ملزم ریاض اپنے بھائی اعجاز کے ہمراہ سسرال آیا جہاں پر اس نے فائرنگ کر کے اپنی ساس طاہرہ بی بی اور سالے شیراز کو قتل جبکہ دوسرے سالے جمشید کو شدید زخمی کردیا۔