حافظ آباد ، 103 ناروال ، 27 گجرات اور 14 گوجرانوالہ شامل ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)فلڈ کے پیش نظر لاہور، قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر ،وہاڑی ، بہاولپور، لودھراں، ناروال ، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ، گجرات،منڈی بہاوالدین اور حافظ آباد میں ریسکیو ہائی الرٹ ہیں ترجمان ریسکیو پنجاب کے مطابق اب تک دریائے سندھ، چناب، راوی، ستلج اور جہلم کے ملحقہ علاقوں سے 32589 لوگوں کا انخلاء اور ٹرانسپورٹیشن کی جا چکی ہیصرف گزشتہ روز 5970 لوگوں کو ممکنہ سیلابی علاقوں سے انخلاء اور ٹرانسپورٹیشن فراہم کی گئی گزشتہ روز قصور سے 2275 لوگوں ، اوکاڑہ سے 914 اور پاکپتن سے 846 ، بہاولپور سے 785 ، وہاڑی سے 323 ،بہاولنگر سے 270 ، ناروال سے 259 ، حافظ آباد سے 74 ، لودھراں سے 27 اور چنیوٹ سے 15 لوگوں کو انخلاء اور ٹرانسپورٹیشن مہیا کی گئی،آج اس وقت تک ممکنہ سیلابی علاقوں سے 987 لوگوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے جن میں 719 ننکانہ صاحب ، 124 حافظ آباد ، 103 ناروال ، 27 گجرات اور 14 گوجرانوالہ شامل ہیں