لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور اطہر وحید نے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظردریائے راوی سے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور ٹریفک پولیس کو شہریوں کی مدد کیلئے ہر دم تیار رہنے کا حکم دیا۔ اس موقع پرانہوں نے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا اور متاثرہ علاقوں میں ڈویڑنل ایس پی اور سرکل ا?فیسر نے سی ٹی او لاہور کو بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہم سب کو ہر طرح کے حالات کیلئے تیار رہنا چاہئے ، پنجاب پولیس کا ہر ایک افسراور جوان اپنے ملک و قوم کی خدمت کیلئے ہر دم تیار ہے، کسی بھی صورتحال کے پیش نظر راستوں پر ا?مد ورفت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ امدادی کارروائی کرنے والی گاڑیوں کو متاثرہ علاقوں تک جانے میں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔ سی ٹی او نے ٹریفک پولیس کے تمام افسران و جوانوں کو دیگر محکموں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایات بھی دیں۔