پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر کی قدر میں کمی

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے کو ملا ہے جبکہ کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق، 100 انڈیکس میں 368 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 780 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔ گزشتہ روز مارکیٹ کا اختتام منفی زون میں ہوا تھا اور ہنڈرڈ انڈیکس معمولی 11 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 14 ہزار 102 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں بھی مثبت تبدیلی دیکھنے کو ملی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق، انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 10 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈالر 16 پیسے مہنگا ہوکر 281 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔یہ دونوں تبدیلیاں مالیاتی مارکیٹس میں بہتری کی علامات ظاہر کر رہی ہیں، جس سے سرمایہ کاروں اور معیشت کے دیگر حصوں میں امید کی لہر پیدا ہو رہی ہے۔