پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے، جہاں 100 انڈیکس میں 1782 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔

100 انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 791 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا ہوا نظر آیا۔گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان تھا، اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 3559 پوائنٹس کی کمی آئی تھی، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار 9 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی آئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281.47 روپے سے کم ہو کر 281.37 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز ڈالر 281 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔