تجارتی معاہدے منسوخ کرنے کی دھمکی دے کر پاک ، انڈیا جنگ بند کرائی تھی
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ انھوں نے محصولات عائد کرنے اور تجارتی معاہدے منسوخ کرنے کی دھمکی دے کر پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والی جنگ روکوائی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان فوجی تصادم کے دوران انھوں نے انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا تھا کہ اگر جنگ جاری رہی تو امریکا اتنے زیادہ محصولات عائد کرے گا کہ آپ پریشان ہو جائیں گے۔امریکہ کی جانب سے انڈیا پر 50 فیصد محصولات کا اطلاق 27 اگست سے ہو گیا ہے۔بدھ کے روز وائٹ ہائوس میں اپنی کابینہ کے اجلاس میں ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی بات چیت کی تفصیلات شیئر کیں اور ایک مرتبہ پھر انڈیا اور پاکستان کے درمیان تنازع کو ختم کروانے کا کریڈٹ لیا