اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ظلم اتنا کیا جائے جتنا سہہ سکیں ، تحریک انصاف حکومت میں آکر وہ نہیں کرے گی جویہ کررہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ابھی تک بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی سے متعلق کوئی علم نہیں ہے لیکن حکومت کو چاہیے کہ وہ عدالتی حکم پر فوری اور من و عن عملدرآمد کرے۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ حکومت سے کسی اچھے سلوک کی توقع نہیں تھی اسی لئے ہم نے عدالت سے رجوع کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے سپریم کورٹ کے حکم کو سیاست کا محور نہیں بنایا، تاہم جب تک نظرثانی کی درخواست منظور نہیں ہو جاتی، حکومت ہر صورت عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کی پابند ہے اور عدم عملدرآمد پر توہینِ عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے۔رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی ذاتی انتقام سے بہت آگے جا چکے ہیں