پی ٹی آئی والے ٹرمپ کی جیت پر خوش ہیں لیکن وہ غلط بھی ہو سکتے ہیں،نومنتخب امریکی صدر توقعات پر پورا نہیں اترسکتے
اسلام آباد (یواین پی) امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کی صورتحال پر سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا تبصرہ سامنے آگیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ٹرمپ کی جیت پر خوش ہیں لیکن وہ غلط بھی ہو سکتے ہیں کیوں کہ ٹرمپ توقعات پر پورا نہیں اتر سکتے لیکن سوال یہ ہے کہ حکومت کے حامی لوگ ٹرمپ کی جیت پر اتنا پریشان اور اداس کیوں ہیں؟ حالاں کہ ان پر اس کا کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے تھا لیکن وہ امریکا کے انتخابی نتائج پر اتنے بے چین نظر آتے ہیں؟، ایسا کیوں ہے؟۔