سندھ اور خیبر پختونخوا کی پنجاب حکومت کو مدد کی پیشکش

 صورت حال بہت خراب پنجاب کو جو بھی مدد چاہیے سندھ حکومت تیار ہے:شرجیل میمن
اپشاور،کراچی (آئی این پی )پنجاب  کے دریائو ں اور آبادیوں میں سیلابی صورت حال پر سندھ اور خیبر پختونخوا نے مدد کی پیش کش  کردی  ۔سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب کے بعد صورت حال بہت خراب ہے، پنجاب کو جو بھی مدد چاہیے اس کے لیے سندھ حکومت تیار  ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں یہ پانی آیا تو اس سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارشوں کے دوران میڈیا ہاسز نے مہم چلائی لیکن پنجاب میں ایسی کوئی مہم نظر نہیں آئی۔دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان کا حصہ ہے، اس وقت وہاں سیلاب کی صورتحال ہے۔ پنجاب کی تکلیف ہماری تکلیف ہے، ہم امداد کے لیے بھی تیار ہیں