یہ فیصلہ شفافیت اور تیز سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے
یکم ستمبر 2025 سے صوبے میں صرف ای سٹامپنگ کا استعمال ہوگا، نوٹیفکیشن
پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخوا میں ای اسٹامپنگ کا نظام نافذ کردیا گیا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت نے ای اسٹامپنگ کا نظام نافذ کرتے ہوئے دستی اسٹامپ پیپرز پر پابندی عائد کردی ہے۔رجسٹریشن ایکٹ 1908 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق یکم ستمبر 2025 سے صوبے میں صرف ای اسٹامپنگ کا استعمال ہوگا اور دستی اسٹامپ پیپر قبول نہیں کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹریشن دفاتر میں دستی اسٹامپ پیپرز کا استعمال ختم کردیا گیا ہے، یہ فیصلہ شفافیت اور تیز سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام رجسٹرارز کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔