گیس پیپرز اور سوالیہ پرچے کی سوشل میڈیا ترسیل پر پابندی

ترسیل میں  ملوث افراد کو 3 سال تک قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے
تعلیمی اداروں کے سربراہ اساتذہ کو واٹس ایپ گروپ میں پرچے شیئرکرنے سے روکیں: مراسلہ
    لاہور (آئی این پی )لاہور بورڈ نے گیس پیپرز اور پانچ سالہ سوالیہ پرچے کی سوشل میڈیا ترسیل پر پابندی لگا دی۔ اساتذہ کو وارننگ دیتے ہوئے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے سوالیہ پرچوں کی سوشل میڈیا ترسیل پر پابندی عائد کردی ہے۔ لاہور بورڈ نے اس حوالے سے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے ایجوکیشن ہیڈز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔مراسلہ کے مطابق سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ مختلف واٹس ایپ گروپ چلا رہے ہیں، جن میں لاہور بورڈ کے امتحانات سے متعلق سوالیہ پرچے، گیس پیپر اور پیئرنگ اسکیم کی ترسیل کی جاتی ہے۔جاری مراسلہ کے مطابق سوالیہ پرچے، گیس پیپر اور پیئرنگ اسکیم کی ترسیل کا عمل 1999کے ترمیم شدہ ایکٹ کے مطابق قابل جرم ہے اور ملوث افراد کو 3 سال تک قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے