لاہور (آن لائن) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے پنجاب کے دریائوں میں 38 سال بعد اتنے بڑے پیمانے پر پانی آیا ہے، دریائے راوی میں 1988 کے بعد اتنی بڑی مقدار میں پانی آیا ہے‘ سیلاب سے پنجاب میں بروقت اقدامات کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا، سیلاب جب تک رحیم یار خان سے نہیں گزرے گا پنجاب کیلئے چیلنج رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کہیں پر بھی انتظامات کی کوئی کمی نہیں، دریائوں کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے،