لاہور (یواین پی) پنجاب حکومت کا پیرا فورس کو خودمختار بنانے کی جانب ایک اور قدم، پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیشنز اتھارٹی کے بجٹ منظوری کے اختیارات ڈائریکٹر جنرل کو تفویض کر دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پیرا فورس کا بجٹ پیرا کی سالانہ میٹنگ میں منظور ہوا کرے گا، پہلے اجازت حکومت سے لینا لازم تھی، قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے پنجاب انفورسمنت اینڈ ریگولیشنز (ترمیمی)آرڈیننس 2025ء پنجاب اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا، گورنر پنجاب ترمیمی آرڈیننس کی منظوری پہلے ہی دے چکے۔ بل کے تحت پنجاب انفورسمنت اینڈ ریگولیشنز ایکٹ 2024ء میں ترامیم کی جا چکی، سیکشن 71میں ترامیم بجٹ منظوری کے اختیارات ڈائریکٹر جنرل کو تفویض کیے گئے ہیں ، سیکشن 81میں ترمیم، ڈائریکٹر جنرل کو گائیڈ لائنز جاری کرنے کا اختیار مل گیا، ترامیم کا مقصد افسران کے اختیارات کی وضاحت اور ہم آہنگی پیدا کرنا ہے، نئی ترامیم سے نفاذ اور عملدرآمد میں بہتری آئے گی، ترمیمی آرڈیننس کا مقصد پنجاب میں قوانین پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے، ترمیمی آرڈیننس گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد 20ستمبر 2025سے نافظ العمل ہے۔