تہران (آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ایرانی عوام اور افواج کو ان کی جرات مندانہ مزاحمت اور استقامت پر مبارکباد دیتے ہوے زور دیا ہے کہ صیہونی ریاست کے توسیع پسندانہ عزائم کا مقابلہ صرف اسلامی وحدت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور عالمی سیاسی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا