پی ایس ایل کوالیفائر کے ٹکٹ کے لیے کوشش کرنے والے خریداری کے دوران ناکام ہو گئے

پی ایس ایل کوالیفائر کے ٹکٹ کے لیے کوشش کرنے والے خریداری کے دوران ناکام ہو گئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے کوالیفائر میچ کے ٹکٹس حاصل کرنے کے لیے شائقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث متعدد افراد مایوس دکھائی دیے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے سامنے چائنا گراؤنڈ میں سیکڑوں کرکٹ شائقین ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے صبح سے ہی جمع ہو گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کوالیفائر میچ کے لیے فزیکل ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کیا گیا تھا۔موقع پر موجود شائقین کا کہنا ہے کہ وہ صبح 8 بجے ہی قطاروں میں لگ گئے تھے، تاہم مقررہ وقت 10 بجے کے باوجود ٹکٹ کاؤنٹرز پر عملہ موجود نہیں تھا، جس کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی اور انتظار کا سامنا کرنا پڑا۔ٹکٹ کے خواہش مند افراد نے شکوہ کیا کہ طویل انتظار کے باوجود انہیں ٹکٹ فراہم نہیں کیے جا سکے، جس پر صورتحال بے چینی کا شکار رہی۔ذرائع کے مطابق معاملہ متعلقہ حکام تک پہنچا دیا گیا ہے، جنہوں نے جلد ٹکٹوں کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔واضح رہے کہ کوالیفائر میچ آج شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔