جنوبی سوڈان میں جوبا کے قریب طیارہ حادثہ، 14 افراد ہلاک

جنوبی سوڈان میں جوبا کے قریب طیارہ حادثہ، 14 افراد ہلاک

جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا کے قریب ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔  
ملک کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق، یہ واقعہ پیر کو پیش آیا جب سیسنا 208 کارواں طیارہ، جو سٹی لنک ایوی ایشن کے ذریعے چلایا جاتا ہے، جوبا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوا۔ پرواز کے دوران اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔  طیارہ نے مقامی وقت کے مطابق صبح 09:15 پر اڑان بھری اور 09:43 پر رابطہ ٹوٹ گیا۔ اس میں 13 مسافر اور ایک پائلٹ سوار تھے، جن میں سے دو کینیا کے شہری اور 12 جنوبی سوڈانی تھے۔  ابتدائی رپورٹوں کے مطابق، ممکنہ طور پر خراب موسم کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ حکام واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔