لاہور: گرین ٹاؤن میں جانوروں کی پراسرار ہلاکتوں کا راز فاش

لاہور: گرین ٹاؤن میں جانوروں کی پراسرار ہلاکتوں کا راز فاش

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں جانوروں کی پراسرار ہلاکتوں کا معاملہ حل ہو گیا ہے۔

 پولیس کے مطابق کوڑا اٹھانے والا ایک خاکروب جانوروں کو ہلاک کرنے میں ملوث تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم مردہ جانوروں کا گوشت مختلف ہوٹلوں کو فروخت کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ واقعے سے متعلق آٹھ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔