کول ٹوماس ایلن کے مطابق سیکیورٹی زیادہ تر باہر مظاہرین اور آنے والوں پر مرکوز تھی
اگر کوئی ایرانی ایجنٹ ہوتا تو اس سے بھی زیادہ مہلک ہتھیار اندر لا سکتا تھا:اہلِ خانہ کو پیغام
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاوس میں منعقدہ کورسپونڈینٹ ڈنر میں فائرنگ کرنے والے ملزم کول ٹوماس ایلن نے ہفتے کی رات فائرنگ سے تقریباً 10 منٹ قبل اپنے اہلِ خانہ کو ایک پیغام ارسال کیا تھا۔نیویارک پوسٹ کے مطابق اس دستاویز میں اس نے ٹرمپ انتظامیہ کے عہدے داروں کو نشانہ بنانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔اہلِ خانہ کو بھیجے گئے پیغام میں گرفتار ملزم نے لکھا تھا کہ دوسرا رخ تب پیش کیا جاتا ہے جب آپ مظلوم ہوں، لیکن میں وہ شخص نہیں جسے حراستی کیمپ میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، نہ وہ ماہی گیر جسے بغیر مقدمے کے قتل کیا گیا۔اس نے لکھا ہے کہ میں نہ کوئی اسکول کا بچہ ہوں جو بم دھماکے میں مارا گیا، نہ بھوک سے مرنے والا بچہ، نہ وہ لڑکی جو اس انتظامیہ کے جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہوئی، جب کسی اور پر ظلم ہو اور آپ خاموش رہیں تو یہ مسیحی رویہ نہیں بلکہ ظالم کا ساتھ دینا ہے، میں اب اس بات کی اجازت دینے پر آمادہ نہیں ہوں کہ ایک پیڈوفائل، ریپسٹ اور غدار اپنے جرائم سے میرے ہاتھوں کو آلودہ کرے۔ملزم نے پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان میں سیکیورٹی پر سوالات اْٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن ہیلٹن میں سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی ناقص ہیں، اگر کوئی ایرانی ایجنٹ ہوتا تو اس سے بھی زیادہ مہلک ہتھیار اندر لا سکتا تھا، ہوٹل میں داخل ہوتے ہی جو چیز نمایاں تھی وہ حد سے زیادہ اعتماد تھا، میں کئی ہتھیار لے کر اندر آیا اور کسی نے یہ سوچنے کی زحمت نہیں کی کہ میں خطرہ ہو سکتا ہوں۔کول ٹوماس ایلن کے مطابق سیکیورٹی زیادہ تر باہر مظاہرین اور آنے والوں پر مرکوز تھی، کسی نے یہ نہیں سوچا کہ اگر کوئی ایک دن پہلے آ کر ٹھہر جائے تو کیا ہو گا، یہ نااہلی حیران کن ہے، اگر میں امریکی شہری کے بجائے ایرانی ایجنٹ ہوتا تو میں یہاں ’ما ڈیوس‘ (Ma Deuce) جیسا بھاری ہتھیار بھی لے آتا تو کسی کو خبر تک نہ ہوتی۔M2 براؤننگ 0.50 کیلیبر کی بھاری مشین گن ہے جسے عرفِ عام میں ’ما ڈیوس‘ کہا جاتا ہے، اسے امریکی فوج کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک استعمال ہونے والا ہتھیار سمجھا جاتا ہے۔حکام کے مطابق کول ٹوماس ایلن نے کیپ ٹیکٹیکل فائر ا?رم سے 2 ہینڈ گنز اور 1 شاٹ گن خریدی تھیں، جو اس نے اپنے والدین کے گھر میں رکھیں، جبکہ وہ باقاعدگی سے شوٹنگ رینج میں مشق بھی کرتا تھا۔