ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ، 281 روپے 7 پیسے پر بند

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ، 281 روپے 7 پیسے پر بند

ویب ڈیسک: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 281 روپے 7 پیسے پر بند ہوا۔تازہ اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 281 روپے کی حد عبور کر گئی ہے، جو معیشت پر دباؤ کی عکاسی کرتا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق درآمدی ادائیگیوں اور ڈالر کی طلب میں اضافے کے باعث روپے پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، تاہم مرکزی بینک کی جانب سے کسی بڑی مداخلت کی اطلاعات نہیں ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ڈالر کی قیمت میں مزید اتار چڑھاؤ کا انحصار عالمی مالیاتی صورتحال اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر ہوگا۔