ڈالر کی قیمت میں کمی، انٹربینک میں 21 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 74 پیسے پر بند

ڈالر کی قیمت میں کمی، انٹربینک میں 21 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 74 پیسے پر بند

ویب ڈیسک: کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان کی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے کو ملی۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 21 پیسے سستا ہوکر 277 روپے 74 پیسے پر بند ہوا، جبکہ گزشتہ روز یہ 277 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت 14 پیسے کم ہوئی، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 74 پیسے ہو گئی۔یہ کمی ڈالر کی قیمت میں استحکام کی نشاندہی کرتی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔ اس تبدیلی سے تجارتی توازن پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، اور یہ قومی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہو سکتا ہے۔