آج کے کاروباری دن میں انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہوا، اور 279 روپے 60 پیسے پر آگیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 279 روپے 67 پیسے تھی۔ اس طرح ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی آئی ہے۔دوسری طرف، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار منفی رجحان کا شکار رہا۔ اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 189 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 14 ہزار 338 پر آ گیا۔ آج کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 762 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا، تاہم پھر یہ کمی کی طرف چلا گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 528 پر بند ہوا تھا۔