پاکستان کے انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 2 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 70 پیسے تک پہنچ گئی۔
گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ 100 انڈیکس میں 260 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس 114490 کی سطح پر پہنچ گیا۔