سندھ میں راستے کلیئر، گڈز ٹرانسپورٹ بحال کرانے کامطالبہ

ساہیوال(خصوصی رپورٹ)15 روز گزرنے کے باوجودسندھ سے گڈز ٹرانسپورٹ بحال نہ ہو سکی، پنجاب بھر میں کاروبار تباہ ہوگیا۔ کراچی او راندرون سندھ میں پانی کی تقسیم کے تنازع پر جاری ہڑتال کی وجہ سے کوئی گاڑی آرہی ہے نہ جا رہی ہے ،میل بروکرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے گڈزٹرانسپورٹ کو فوری بحال اور اور راستوں کو کلیئر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہاٹرانسپورٹ بند رہنے سے کاروباری طبقے کو روزانہ لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے ٹرانسپورٹر ڈرائیور اور مزدور سخت پریشان ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف معاملے کافوری نوٹس لیں۔