گڈز ٹرانسپورٹ اڈے ٹریفک روانی میں رکاوٹ

بڑی گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی اور روڈسڑکوں کی خرابی کا باعث،شہر سے باہر منتقل کئے جائیں
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک کی روانی میں گڈز ٹرانسپورٹ کے4سو اڈے رکاوٹ بننے لگے ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے گڈز ٹرانسپورٹ اڈے شہر سے باہر نکالے جائیں سی ٹی او لاہور اطہر وحید نے کمشنر لاہور کو مراسلہ بھجوا دیا مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ کے زیادہ تر اڈے گنجان آباد علاقوں اور تجارتی مراکز میں ہیں۔گڈز ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی نقل وحرکت سے ٹریفک روانی میں مشکلات سامنے آتی ہیں بڑی گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی اور روڈسڑکوں کی خرابی کا باعث بھی بن رہی ہیں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے شہریوں کو محفوظ بنانے کیلئے شہر سے باہر منتقل کئے جائیں۔۔گڈز ٹرانسپورٹ کے اڈوں کو شہر کے باہر مناسب جگہ فراہم کی جائیں۔