ناشتہ دیر سے کیوں لائے؟شہری کا ہوٹل مالک پر تشدد

 سبزہ زار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ،ملزم اب تک گرفتار نہ ہوسکا
لاہور ( کرائم رپورٹر) سبزہ زار کے علاقے میں ناشتہ دیر سے لانے پر شہری نے ہوٹل مالک کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق ملزم سلطان نے بھرے بازار میں اسلحہ کے زور پر ہوٹل مالک اور اس کے والد پر دھونس جمائی۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزم پہلے بھی مفت خوری سے روکنے پر دو افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کرچکا ہے۔ لاقانونیت کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد سبزہ زار پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ملزم تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا۔