تھہ شیخم(خصوصی رپورٹ)گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی وگیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع، دن اور رات کوشہریوں کو پریشان کرنے کا سلسلہ جاری۔۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کے بھاری بھرکم بلز اداکرکے کمر ٹوٹ چکی ہے جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے تمام تر دعوے صرف پریس کانفرنسز اور ٹی وی پر ہی نظر آتے ہیں،عملی طورپر نچلا طبقہ نا صرف مہنگائی بلکہ بجلی وگیس کے بھاری بلوں کے بوجھ تلے دب کر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبورہے۔ شہریوں نے حکام بالا سے بجلی وگیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیکر اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے۔