نیپرا نے کے الیکٹرک کو غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے روک دیا

 اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا ) نے کے الیکٹرک کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے روک دیا۔نیپرا نے حکم نامہ عمل درآمد کیلئے سی ای اوکے الیکٹرک کو ارسال کر دیا ہے اورایک ماہ کے اندر کے الیکٹرک سے جامع عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ۔نیپرا نیاپنے حکم میں کہا کسی فیڈر پر چوری یا نادہندگی کی وجہ سے بل ادا کرنے والے صارفین کی بجلی بند نہیں کی جا سکتی۔