وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ورک پلیس پر تحفظ اور صحت یقینی بنانے کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ ہر ورکر کا محفوظ اور صحت مند ماحول میں کام کرنا ان کا بنیادی حق ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک محفوظ ورک پلیس نہ صرف معیشت کی ترقی کی بنیاد ہے، بلکہ یہ خوشحال معاشرے کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس دن کی مناسبت سے ہم سب کو ورکرز کے حقوق، ان کی حفاظت اور صحت کے بارے میں مزید شعور حاصل کرنا چاہیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ورکرز کے لیے مختلف پروگرامز اور منصوبوں کا آغاز کیا ہے تاکہ ان کی فلاح و بہبود، تحفظ اور صحت کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں ورکرز کی عزت، تحفظ، صحت اور سہولت کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاکہ ورکرز کو ہر سطح پر بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ اس کے علاوہ، حکومت پنجاب نے ورکرز کے لیے حفاظتی اقدامات، صحت کی دیکھ بھال اور کام کرنے کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے مخصوص قوانین اور پالیسیاں وضع کی ہیں، تاکہ ہر ورکر کو ایک محفوظ اور صحت مند کام کرنے کا ماحول مل سکے۔وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ اس دن کی مناسبت سے شعور بیدار کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم سب مل کر ایسے ماحول کی تشکیل کریں جہاں ورکرز کی حفاظت، ان کی صحت اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔