اسلام آباد: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر درج دو مقدمات میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں گیارہ جون تک توسیع کر دی۔
کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔ بشریٰ بی بی کے وکیل انصر کیانی اور شمسہ کیانی ایڈوکیٹ نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی۔عدالت نے بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس کی سماعت گیارہ جون تک ملتوی کر دی۔ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ اور کراچی کمپنی میں دو مقدمات درج ہیں۔