26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 25 فروری تک توسیع کر دی۔

ڈیوٹی جج محمد افضل مجوکا نے اس کیس کی سماعت کی، جس میں بشریٰ بی بی کے خلاف احتجاج پر درج مقدمات میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست کی گئی تھی۔ بشریٰ بی بی کی نمائندگی ایڈوکیٹ شمسہ کیانی نے کی۔سماعت ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء کی عدم دستیابی کے باعث جج افضل مجوکا نے کی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 25 فروری تک توسیع کرتے ہوئے اس کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔